اودھم پور میں ٹینکر کے پہاڑی سے ٹکرانے سے ایک شخص کی موت واقع

0
0

جموں، //جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ایک ٹینکر کے ایک پہاڑی کے کنارے سے ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور میں سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر موڈ پسی کے نزدیک ایک ٹینکر ایک پہاڑی کے کنارے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اودھم پور منتقل کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے متوفی کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا