جموں،30 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں بالی نالہ کے قریب جمعہ کی صبح سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا کے سیکورٹی قافلے کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ آف پولیس سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور میں بالی نالہ کے نزدیک کانوائے کمانڈر کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں آئی آر 24 بٹالین کے ڈی ایس پی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کا پہلا قافلہ جمعہ کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلے قافلے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔