یو این آئی
جموں؍؍ جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے پنچاری علاقے میں پیر کی رات دیر گئے اپنے ہی مکان میں لگی آگ میں جھلسنے سے پنچ کی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ پنچاری تحصیل کے کٹی علاقے میں پیر رات دیر گئے اس وقت ایک مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جب تمام اہلخانہ سوئے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ گرچہ دیگر اہلخانہ کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے تاہم گھر کا ایک فرد آگ کے شعلوں میں پھنس کر جھلس گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔متوفی کی شناخت گیان چند ولد دھنی رام ساکن کٹی کے بطور ہوئی ہے جو اپنے پنچایتی حلقے کا پنچ تھا۔دریں اثنا پولیس نے لاش کو طبی و قانونی لوزامات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہیں۔