بجلی کی کرنٹ لگنے سے دو فوجی اہلکاروں کی ہوئی موت
ونے شرما
ادھمپور//شہر کے ساتھ لگتے فوج کے 3 ایڈوانس بیس ورکشاپ یونٹ میں فوج کے دو جوانوں کو مشتبہ حالات میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ان جوانوں کی موت ہو گئی ۔معلومات کے مطابق فوج کے بیس یونٹ کے۲ آرمی نو جوانوں کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا اور وہ زمین پر گر کربے خوش ہو گئے ۔جیسے ہی اس کی جانکاری دیگر اہلکاروں کی ملی ، انہوں نے فوری طور پر فوج کے اعلی افسر کو مطلع کیا اور انہیں ہسپتال میں لایا گیا۔ یہاں پر ان جوانوں کو مردا قرار پایا گیا ۔ پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی لاشوں کو یونٹ کے احکام کے حوالے کیا ۔ . اسی سلسلہ میں ان کی شناخت جیپال ریڈی ولد پی۔این ریڈی رہائشی ضلع انتپور آندھرا پردیش اور وسودیون ولد ارولپن رہائشی ضلع رمنتھا پورم تامل ناڈوکے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے معاملہ درج کر لیا ۔۔