واشنگٹن، 30 جون (یواین آئی) امریکی دار الحکومت واشنگٹن میں سابق امریکی صدر اوباما کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
’’العربیہ‘‘ کے نمائندے نے بتایا کہ گرفتار شخص امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے پس منظر میں مطلوب تھا۔ یہ حملہ امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارتی انتخابات میں جیتنے کے بعد جنوری 2021 میں کیا گیا تھا۔