’ان میں اخلاقیات بالکل نہیں ہیں‘

0
0

گھپلہ باز جیل سے حکومت چلانا چاہتا ہے: بی جے پی
یواین آئی

نئی دہلی؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتوار کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکسائز پالیسی میں گھپلہ جیسی شرمناک حرکت کے لئے جیل گیا شخص جیل سے حکومت چلانا چاہتا ہے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مسٹر کیجریوال میں کوئی اخلاقیات نام کی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے پہلے ایک این جی او بنائی اور پھر سیاست میں صرف اپنی جیبیں بھرنے کے لیے آئے۔ انہوں نے بدعنوان حکومت چلائی ہے اور اسی وجہ سے ان کے تمام وزراء ، ایم پی ایز حتیٰ کہ وہ خود بھی جیل میں ہیں۔خیال رہے کہ مسٹر کیجریوال دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں میں منی لانڈرنگ کے الزام میں 28 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں ہیں۔ اتوار کو ان کے ساتھیوں کی طرف سے ایک مبینہ خط جاری کیا گیا جس میں انہوں نے دہلی میں پانی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے کے لئے کہا ہے۔
ٹھاکر نے کہا کہ اے اے پی سربراہ پہلے بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے کی بات کرتے تھے، اخلاقیات کی بات کرتے تھے لیکن غیر اخلاقی سرگرمیوں میں لگ گئے۔ ان میں اخلاقیات بالکل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایکسائز پالیسی میں گھپلہ جیسی شرمناک حرکت کرنے پر جیل گئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اب جیل سے حکومت چلانا چاہتے ہیں۔
مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ کئی وزرائ￿ ، ارکان پارلیمنٹ، نائب وزیر اعلیٰ اور خود وزیر اعلیٰ بدعنوانی کے الزام میں ایک کے بعد ایک جیل میں ہیں۔ ایسے میں سوچنے کی بات ہے کہ مسٹر کیجریوال کس طرح کی حکومت چلاتے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست میں سب سے اہم چیز اخلاقیات ہے لیکن جس نے اخلاق بیچ دیا ہو، جو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہو، بدعنوانی کی دلدل میں دھنسا ہوا ہو ان سے کیا آپ اخلاقیات کی امید کرتے ہیں۔ دہلی میں بی جے پی کارکنان مسٹر کیجریوال کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا