ممبئی: بالی ووڈ کے سدابہار اور وراسٹائل اداکار انیل کپور بیٹی سونم کپور کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر نظر آئیں گے۔1994 میں ریلیز ہوئی فلم’’1942 اے لواسٹوری‘‘کا شماربھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کی ان یادگاراورکلاسیکل فلموں میں ہوتا ہےجو کبھی پرانی نہیں ہوں گی، فلم کاگانا’’ایک لڑکی کودیکھا توایسا لگا‘‘آج بھی سننے والوں کو مسحور کردیتا ہے۔ گانے میں انیل کپور اور منیشا کوئرالہ کی سادگی سے بھرپور محبت کی کہانی اتنی خوبصورتی دکھائی گئی ہےکہ دیکھنے والے پر سحر طاری ہوجاتاہے۔ انیل کپور 24 سال بعد ایک بار پھر اسی خوبصورت موسیقی کے ساتھ پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انیل کپورفلم’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظرآئیں گےخاص بات یہ ہے کہ فلم میں ان کی بیٹی اداکارہ سونم کپور بھی پہلی بار اپنے والد کے ہمراہ نظرآئیں گی۔ فلم کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہےجو تقریباً ایک منٹ 15 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہےکہ فلم کی کہانی باپ بیٹی کے جذباتی رشتے کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں طویل عرصے بعد انیل کپور کے ساتھ ان کی ساتھی اداکارہ جوہی چاؤلہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظرآئیں گی جب کہ دیگر کاسٹ میں راجکمار راؤ بھی شامل ہیں۔سونم کپور نے فلم کا ٹیزر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا’’پیار میں سیاپانہیں کیاتو کیا پیار کیا‘‘۔انیل کپور نے بھی ٹیزر شیئرکراتے ہوئے پرانی یادوں کو دوہراتے ہوئے لکھا’’پیار تب بھی تھا اور اب بھی ہے، لیکن اب سیاپا ہوگیا‘‘۔فلم’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘کی ہدایات شیلی چوپڑا نے دی ہے، فلم اسی سال ریلیز ہوگی تاہم تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیاگیا ہے۔
Post Views: 128