انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا

0
0

برج ٹاؤن، ْْانگلینڈ نےآج ورلڈ کپ کے سپر ایٹ گروپ 2 کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں امریکہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

یہاں آج انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور ہم ان کے خلاف پہلا میچ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ووڈ کو جورڈن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔

جبکہ امریکہ کے کپتان ایرون جونز نے کہا کہ سچ پوچھیں تو میں پہلے گیندبازی کرنا چاہتا تھا۔ یہ ایک اچھی وکٹ ہو گی اور ہم ضرور محنت کریں گے۔ ہمیں زیادہ نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا