سلون اسٹیفنز کو مات،مینز سنگل سے ٹامس برڈیخ کا پہلے راو¿نڈ میں صفایا ہوگیا
ےو اےن اےن
انڈین ویلز´//امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جاری انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل دوسرے راو¿نڈ میں متعدد سیڈڈ پلیئرز کو ناکامی کا دھچکا لگ گیا جس میں نمبر چار سیڈ امریکا کی سلون اسٹیفنز بھی شامل تھیں جن کو سوئس حریف اسٹیفنی ووگلے نے چھ،تین اور چھ،صفر سے ہرا دیا۔اگرچہ نمبر دو سیڈ رومانیہ کی سیمونا ہالیپ نے جمہوریہ چیک کی باربورا اسٹرائیکووا اور نمبر دس سیڈ امریکا کی سرینا ولیمز نے بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا کو زیر کر کے تیسرے راو¿نڈ میں قدم رکھ دیا جبکہ نمبر چھ سیڈ یوکرین کی ایلینا سویٹولینا اور نمبر سات سیڈ ہالینڈ کی ککی برٹینز بھی دوسرا پڑاو¿ پار کر گئیں تاہم سیڈڈ پلیئرز چین کی چیانگ وانگ،سلواکیہ کی ڈومینیکا سیبلکووا،بیلاروس کی الیکسینڈرا ساسنووچ،رومانیہ کی میہائیلا بوزرنیسکو،تائیوان کی سو وائی سیہہ،فرانس کی کیرولین گارشیا اور روس کی ڈاریا کساٹکینا کا ایونٹ میں سفر تمام ہو گیا۔اسی ٹورنامنٹ کے مینز سنگل پہلے راو¿نڈ کے میچوں میں چلی کے نکولس جیری نے امریکی حریف فرانسس ٹیافو کیخلاف کامیابی یقینی بنائی جبکہ اسپین کے رابرٹو کاربیلس بائنا،امریکا کے میکنزی میکڈانلڈ،فرانس کے ایڈریان منارینو،امریکا کے جیریڈ ڈونالڈسن،سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلاس واورینکا،ہالینڈ کے رابن ہاس،امریکا کے اسٹیو جانسن،سربیا کے ڈوسان لائیووچ،آسٹریلیا کے الیکس بولٹ،مالڈووا کے راڈو آلبوٹ،اسپین کے فیلیسیانو لوپیز اور جرمنی کے پیٹر گوائیزک بھی پہلا مرحلہ پار کر گئے تاہم یوآو¿ سوسا اور ٹامس برڈیخ کو شکست ہو گئی۔