انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، جموں وکشمیرکے زیر اہتمام فلاحی سرگرمیوں کا آغاز

0
0

پلس پولیو امیونائزیشن ڈرائیو ،ماہواری کی حفظان صحت سمیت مختلف تقریبات کا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں// انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، جموں وکشمیر سماج کے مختلف طبقوں تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔وہیںروہت کھجوریا، جنرل سکریٹری، کی نگرانی میں آج یہاں ریڈ کراس سو سائٹی نے مختلف پروگرام شرو ع کئے ہیں جن میں پلس پولیو امیونائزیشن ڈرائیو کا انعقاد ، ماہواری کی حفظان صحت پر ایک لیکچر اور سینٹری نیپکن تقسیم کیے اور ریڈ کراس بھون، کچی چاونی میں ایک فرسٹ ایڈ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔
3 روزہ پلس پولیو امیونائزیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر، روہت کھجوریا، جنرل سکریٹری، آئی آر سی ایس کک نے ریڈ کراس ڈسپنسری میں پولیو کے خلاف 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لیے 3 روزہ امیونائزیشن پروگرام کا آغاز کیا۔ وہیںپہلے دن ریڈ کراس ڈسپنسری، کچی چھاؤنی، جموں میں پولیو کے قطرے پلائے گئے، جبکہ 4 اور 5 مارچ کو ریڈ کراس کے عملے نے تنگے وال گلی، رانی پارک، افغان محلہ، موتی بازار کے علاقوں میں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائے۔
اس کے علاوہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول، کنڈول نگروٹہ، جموں کی 9ویں اور 11ویں کلاس کی تقریباً 200 طالبات میں مفت سینیٹری نیپکن تقسیم کیے جس کے بعد ماہواری کی صفائی پر ایک لیکچر دیا گیا۔کیمپ کا افتتاح گورنمنٹ کی پرنسپل سدھا کماری نے کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا