ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی میں میجر روہیت میوریل ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں انڈین آرمی کی جانب سے ایک طبعی کورس کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں باروہیں جماعت سے زائید تعلیم یافتہ خواتین طبعی تربیتی کورس کا افتتاح کیاگیا۔ جو تین ہفتہ تک چلے گا۔ اس دوران اس کورس میں شامل لڑکیوں کو بنیادی طبعی علاج ومعالجہ کے حوالے سے تربیت فراہم کی جایگی۔ اندراج شدہ لڑکیوں کو آئیندہ تین ہفتوں میں تربیت دی جائیگی۔ جنہیں تربیت کے بعد سرٹیفکیٹ سے سرفراز کیاجائیگا۔ اس تربیتی کورس کا مقصد کسی بھی مشکل وقت مرہم پٹی وغیرہ یاکہ بنیادی ضروریات کے مطابق کام ہوسکے۔اس دوران لوگوں نے اس تربیتی کورس کے اہتمام پر فوج کا شکریہ اداکیا۔