مقررین نے پہلے وزیر تعلیم، مولانا ابوالکلام آزاد کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا
منظورحسین قادری
سرنکوٹ// انڈین سکول آف ایکسیلنس سرنکوٹ میں تحصیل لیگل سروسز کمیٹی کے اشتراک سے قومی یوم تعلیم منایا گیا ۔وہیںاس تقریب کا مقصد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور آزادی کے بعد ملک کے تعلیمی منظر نامے کی تشکیل میں ان کے کردار کا اعتراف کرنا تھا پروگرام کو دو نشستوں میں منقسم ہوا۔
پہلے سیشن میں طلباء نے ایک جامع اور ترقی پسند تعلیمی نظام کے لیے آزاد کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا تعلیم کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے ان کی لگن پر زور دیا۔
وہیںدوسرے سیشن میں ایڈووکیٹ سید وسیم الحسن نے لیگل سروسز کمیٹی کے دیگر معززین کے ساتھ لیکچر دیا۔انہوں نے بنیادی حق اور سماجی ذمہ داری کے طور پر تعلیم کی اہمیت پر بات کی طلباء کو تعلیم کو بااختیار بنانے اور سماجی ترقی کے لیے ایک طاقتور ذریعہ کے طور پر دیکھنے کی ترغیب دی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم کے حق کے ساتھ یہ ذمہ داری بھی آتی ہے کہ وہ ذاتی اور معاشرتی ترقی کے لیے اس کا مثبت استعمال کریں پروگرام کا اختتام انڈین سکول آف ایکسی لینس کے پرنسپل ادریس قریشی کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔ جنہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے میں تحصیل لیگل سروسز کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔