انڈین آرمی پیٹرونیٹ جموں کے سپر 30 طلباء ریاسی میں ایک بار پھر کامیاب ہوئے

0
0

جموں خطہ کے کل 27 طلباء نے جے ای ای مینز فیز 1 کے امتحانات میں شرکت کی
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍انڈین آرمی کے پیٹرونیٹ جموں سپر 30 کے طلباء نے جے ای ای مینز فیز-1 کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر بڑا مقام حاصل کیا۔ انسٹی ٹیوٹ کا دوسرا سیشن تعلیمی سال 2023-24 میں ریاسی میں جاری ہے۔ 27 جنوری 2024 سے 01 فروری 2024 تک جموں خطہ کے تمام دور دراز علاقوں سے کل 27 طلباء نے جے ای ای مینز فیز 1 کے امتحانات میں شرکت کی۔ 13 فروری 2024 کو اعلان کردہ نتائج متاثر کن ہیں کیونکہ 18 طلباء نے امید افزا کارکردگی دکھائی ہے۔
وہیں ارنیا گاؤں کے مسٹر آدتیہ کمار نے 99.05 پرسنٹائل حاصل کیے ہیں اور وہ سی ایس آر ایل کے ذریعہ چلائے جانے والے تمام مراکز کے ٹاپ 05 طلباء (کل 785 طلباء میں سے) میں شامل ہیں۔واضح رہے پیٹرونیٹ جموں سپر 30 کے یہ طلباء درحقیقت خطے کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کا چربہ ہیں۔ وہیںطلباء اور سرپرستوں نے ایک بار پھر اپریل 2024 کے مہینے میں شیڈول آنے والے جے ای ای مینز فیز-II امتحانات کے لیے کمر کس لی ہے، جو صرف ایک مہینہ دور ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا