موٹیویشنل لیکچر میں کل 11 اساتذہ، 61 لڑکیاں اور 39 لڑکے شریک ہوئے
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍دفاعی افواج میں کیریئر ملک میں سب سے زیادہ باوقار اور معزز عہدے کا وعدہ کرتا ہے۔ فوج نے دیہی علاقوں کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی، ان کا اعتماد بڑھانے اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی مسلسل کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، ہندوستانی فوج نے کنڈی میں طلبہ اور نوجوانوں کے لیے کیریئر کے اختیارات کے حوالے سے ایک تحریکی لیکچر کا انعقاد کیا۔وہیں این ڈی اے اور آئی ایم اے کے امتحانات کی تیاری اور ہندوستانی فوج میں شامل ہونے کے لیے دیگر دستیاب اختیارات پر خصوصی زور دیا گیا۔اس موٹیویشنل لیکچر میں کل 11 اساتذہ، 61 لڑکیاں اور 39 لڑکے شریک ہوئے۔