انڈین آرمی میں بھرتی کے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع

0
0

انڈین آرمی میں بھرتی کے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع

رجسٹریشن 13 فروری 2024 سے 22 مارچ 2024 تک
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ ہندوستانی فوج نے اگنیور جنرل ڈیوٹی (مرد اور خواتین)، اگنیور ٹیکنیکل (مرد)، اگنیور (آفس اسسٹنٹ/ اسٹور کیپر ٹیکنیکل)، اگنیور ٹریڈسمین (آٹھویں/دسویں کلاس پاس)، سپاہی (ٹیکنیکل) ،نرسنگ اسسٹنٹ، سپاہی (فارما) اور مذہبی استاد جونیئر کمیشنڈ آفیسرکے لیے آن لائن رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے ہندوستانی فوج میں داخلے کے لیے رجسٹریشن 13 فروری 2024 سے 22 مارچ 2024 تک کھولی گئی ہے۔
تاہم خواہشمند ویب سائٹ www.joinindianarmy.nic.in پر تمام تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام اہل امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جلد از جلد آن لائن رجسٹر ہوں۔ درین اثناء کسی بھی وضاحت کی صورت میں خواہشمند آرمی ریکروٹنگ آفس، سری نگر سے ای میل [email protected] یا لینڈ لائن نمبر 0194-2310164 اور 0194-2311282 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے بھرتی منصفانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے کی جاتی ہے اور انتخاب خالصتاً میرٹ پر ہوتا ہے۔اس سلسلے میں کسی کو پیسے دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہیںخواہشمندوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی ٹاؤٹ/ سماج دشمن عنصر کا شکار نہ ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا