کہاپچھلے دو برسوں میں ہم نے نفرتوں کے بازار میں محبت کی دکان کھولی ہے
یواین آئی
قنوج؍؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں انڈیا اتحاد کا طوفان وزیر اعظم نریندر مودی کی رخصتی کی گارنٹی دے رہا ہے۔راہل گاندھی، جو قنوج لوک سبھا سیٹ کے امیدوار اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو کے ساتھ عطر نگری پہنچے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف جارحانہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ریاست میں اپوزیشن اتحاد انڈیا کا طوفان آنے والا ہے، جو اس بات کی گارنٹی ہے کہ نریندر مودی وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔‘‘
اتر پردیش میں اپوزیشن اتحاد انڈیا کی سب سے بڑی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘‘یوپی میں ’انڈیا‘ کا طوفان آنے والا ہے۔ اسے لکھ کر رکھ لیجئے، ہم جو کہہ رہے ہیں وہ درست ہو گا۔ پچھلے دو برسوں میں ہم نے نفرتوں کے بازار میں محبت کی دکان کھولی ہے۔ ہم نے نیا ئییاترا کے ذریعے ملک کو جگایا ہے۔ ہم نے اپنا کام کر لیا ہے۔ یہ ہماری ضمانت ہے کہ نریندر مودی ہندوستان کے وزیر اعظم نہیں بنیں گے۔راہل نے کہا کہ مخلوط حکومت کے قیام کے بعد 15 اگست تک 30 لاکھ لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں نوجوانوں کو بے روزگار کیا گیا، ہماری حکومت آنے پر نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحادکے طوفان میں بی جے پی اڑنے والی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کو یوپی میں اپنی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس موقع پر آپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ قنوج سے بڑی جیت ہونے والی ہے۔ یہ جمہوریت کا آخری الیکشن ہے، بی جے پی جیت گئی تو آئین ختم ہو جائے گا۔ اکھلیش یادو پانچ سال تک وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ ایسے میں بی جے پی کی نفرت دیکھیں، گنگا کے پانی سے اپنی رہائش گاہ کو دھو کر وزیر اعلیٰ کی توہین کی گئی ہے۔ اسی وقت جب اکھلیش جی قنوج میں مندر گئے تو وہاں بھی بی جے پی والوں نے انہیں گنگا کے پانی سے نہلا کر ان کی توہین کی۔
ایس پی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا، "قنوج میں جتنے بھی بڑے کام ہوئے ہیں، وہ سماجوادیوں کا تعاون ہے، اگر کوئی شاہراہ پر چلتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سماجوادیوں کی شاہراہ ہے، لیکن ہم نے ہائی وے کبھی نہیں دھلوایا۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ قنوج کے لوگ ایسے لوگوں کو جواب دیں گے جو ہمارے اور آپ کے درمیان دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ قنوج میں مندر کو دھونے کے بی جے پی کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قنوج کے عوام بی جے پی کی اس نفرت کا جواب دیں گے