ظہیر عباس
منڈی//بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈراوڈ نے اتوار کو ریاست جموں و کشمیر کے معروف مقام منڈی کے بڈھا امرناتھ میں حاضری دے کر اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کیے – ذراع کے مطابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول دراوڈ نے منڈی کے بڈھا امر ناتھ میں حاضری دی واضح رہے کہ راہول دراوڈ گزشتہ دو دنوں سے یہاں پونچھ میں ہیں اور یہاں 93ویں برگیڈ کے برگیڈ کمانڈر اے ایس پنڈاکر جو کہ راہول دراوڈ کے رشتہ دار ہیں ان کے یہاں رہ رہے ہیں منڈی میں جونہی راہول کے مداحوں کو ان کی منڈی آمد کا پتہ چلا تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کو دیکھنے کے لیے بڈھا امر ناتھ مندر کے باہر پہنچے لیکن سکیورٹی نے لوگوں کو ان سے نہیں ملنے دیا البتہ لوگوں نے راہول کے دیدار باہر سے ہی کر لیے – لوگوں نے کہا کہ وہ تو ان سے ملنا چاہتے تھے مگر ان سے ملنے کا موقع نہیں دیا گیا اس حوالے سے پونچھ میں آرمی کی طرف سے راہول کے اعزاز میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ان کے مداحوں کو ان سے ملنے کی اجازت دی گئی۔