انوشکا شرما نے روڈ پر کچرا پھینکنے والے کو سبق سکھادیا

0
0

ےو این این
ممبئی//بالی ووڈ کی صفہ اول کی اداکارہ انوشکا شرما نے روڈ پر چلتی گاڑی سے کچرا پھینکنے والے شخص کو سبق سکھا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نامور اداکارہ انوشکا شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انوشکا نے پہلے کار والے کو روکنے کا اشارہ کیا اور کہا کہ آپ روڈ پر کچرا کیوں پھینک رہے ہیں اس بات کا خیال رکھیں اور پلاسٹک وغیرہ روڈ پر پھینکنے کے بجائے کوڑے دان میں پھینکیں۔انوشکا شرما کے شوہر ویرات کوہلی اس دوران پورے منظر کو کیمرے میں محفوظ کرتے رہے بعد ازاں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب انسٹاگرام پر اس سارے منظر کی ویڈیو شیئر کی جس میں مداحوں کے نام ایک پیغام بھی دیا۔جاری کردہ ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ اس طرح کے لوگوں کو دیکھیں جو روڈ پر کچرا پھینکتے ہیں اور ان کی ویڈیو بنا کر بلکل صحیح کیا جو لگثری کار میں سفر کرتے ہیں لیکن دماغ کہیں اور ہوتا ہے، کیا اس طرح کے لوگ ہمارا ملک صاف کریں گے اور اگر آپ بھی کوئی غلط کام ہوتا دیکھیں تو اس کے ساتھ ویسا ہی کریں جیسا انوشکا نے کیا ہے تاکہ لوگوں میں آگاہی پھیل سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا