اننت ناگ میں ٹرین کی زد میں آنے سے سی آر پی ایف اہلکار کی موت واقع

0
0

سری نگر، 24 جولائی (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے چدہامہ علاقے میں پیر کی صبح چلتی ٹرین کی زد میں آنے سے سی آر پی ایف اہلکار کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ میں چدہامہ کے نزدیک سدھورا – اننت ناگ سیکشن کے درمیان ایک سی آر پی ایف اہلکار ٹرین کی ٹکر سے شدید زخمی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ اہلکار کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی اہلکار کی شناخت رویندر کمار کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی سی – 96 بٹالین سے وابستہ تھے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا