اننت ناگ میں بچیوں کا قومی دن منایا گیا

0
0

ضلع میں ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘مہم کی حصولیابیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
شاہ ہلال
اننت ناگ // ضلع سماجی بہبود آفیسر اننت ناگ مظفر احمد ملک کی ہدایت پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ہب اننت ناگ کی جانب سے بدھ کو آنگن وارڈی سنٹر چینی چوک اننت ناگ میں نیشنل گرل چائلڈ ڈے منانے کے لیے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب ضلع میں ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کے تھیم کے تحت منائے جانے والے بچیوں کے ہفتہ کے اختتام پر تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے لڑکیوں کی اہمیت کے حوالے سے معاشرے میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پیدائش سے قبل جنس کے تعین کو روکنے کے لیے سخت قانونی دفعات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور صنفی تعصب کی کوئی عقلی بنیاد نہیں ہے۔ سید کاشف نے معاشرے میں لڑکیوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ ہب برائے خواتین کو بااختیار بنانے اننت ناگ تبسم شفیع نے ‘بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ’ کے تحت محکمہ کی کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال مرد خواتین کے تناسب میں بہتری آئی ہے، انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم چھوڑنے کی شرح میں کمی اور انرولمنٹ میں اضافہ ہو رہا ہے اور ثانوی سطح پر بڑھ رہا ہے۔ تبسم نے کہا کہ ادارہ جاتی ترسیل، اے این سی رجسٹریشن اور ماہواری کی صفائی کے انتظام کے تحت کوریج میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اس موقع پر دو سے زائد بچیوں والی ماؤں میں خصوصی کٹس، سکول جانے والی لڑکیوں میں تعلیمی کٹس اور نوعمر لڑکیوں میں حفظان صحت کی کٹس تقسیم کی گئیں۔ بعد ازاں اس موقع پر دستخطی مہم اور اسٹیکر مہم بھی چلائی گئی۔تقریب میں عملہ، آنگن واڑی ورکرس اور ہیلپرس، آشا ورکرز اور لڑکیوں کی ایک اچھی تعداد نے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا