سری نگر، // جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ہر ناگ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک سڑک حادثے میں سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے ہرناگ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک سکول وین اور سائیکل کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور جی ایم سی اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت بشیر احمد ڈار ولد غلام محمد ڈار ساکن منی وار ہرناگ اننت ناگ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔