جام نگر// ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اور صنعت کار اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں بالی ووڈ کے ستاروں نے بھرپور شرکت کی شادی سے پہلے اس پر رونق تقریب میں بالی ووڈکے تینوں خان یعنی شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان ایک سٹیج پر نظر آئے اور تینوں نے اپنی زبردست پرفارمینس سے شائقین کا دل جیت لیا تینوں خانوں نے فلمی گیت ناٹو ۔ ناٹو پرفارم کیا اور تقریب میں موجود شائقین کو بھی تھرکنے پر مجبور کیا۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ویڈنگ تقریب جہاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور ایکس پر ٹرینڈ کررہی ہے وہیں بالی ووڈ کے ستاروں نے بھی اس پر ویڈنگ سرومنی میں اپنی اپنی موجودگی درج کرائی۔ تقریب میں تینوں خانوں کے علاوہ بالی ووڈ اسٹاررنویر سنگھ اور دیپیکا پادوکون بھی نظر آئے۔ سیف علی خان اور قرینہ اور کرشمہ کپورنے بھی اس تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔ ایکٹررنویر کپور اور عالیہ بھٹ نے بھی شادی سے قبل کی تقریب میں اپنی موجودگی درج کرائی۔ بالی ووڈ ایکٹریس کیارا اڈوانی، سدھارتھ ملہوترا اور شاہد کپور بھی نے اس تقریب میں شرکت کی۔
بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے بھی ’گور نال عشق میٹھا‘ گانے پر زبردست ڈانس پرفامینس دی۔ ساوتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت نے بھی اپنے پریوار کے ساتھ اننت امبانی اوررادھیکا مرچنٹ کی پری ۔ ویڈنگ سیرومنی میں شرکت کی۔ پری ویڈنگ سیرومنی میں بالی ووڈ ایکٹر سنجے دت، ورون دھون، انل کپور، سونم کپور، سارہ علی خان، ابراہیم علی خان، انیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور ،سونالی بیندرے، رانی مکھرجینے بھی اس میگا بیش میں شرکت کی۔ بالی ووڈ کے مشہور کوریوگراف آچاریہ گنیش نے بھی شرکت کی۔
اننت امبانی۔ رادھیکا مرچینٹ کی شاد ی سے پہلےکی تقریب میں cمذکورہ فلمی ستاروں کےعلاوہ دیگربالی ووڈ کے ہیرو ۔ ہیروئن نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں فلمی جگت کے کلاکاروں کے ساتھ کھیل جگت کے مشہورکھلاڑیوں اوراور سیاست اورسماجی ، ادبی دنیاکی دیگر مشہور ہستیوںنے بھی شرکت۔ بین الاقوامی سطح کی سیاسی اور مشہور ہستیاں بھی اس تقریب میں شامل ہوئیں۔