’انصاف دو انصاف دو ،آٹھ سالہ معصوم کو انصاف دو‘

0
0

عصمت ریزی اور قتل قابل مذمت،ملزمان کو پھانسی کی سزا دی جائے: مولانا سید اقرار حیدر زیدی
ظہیر عباس
منڈی//منڈی میں نماز جمعہ کے دوران جامعہ مسجد المصطفے کے امام جمعہ و جماعت مولانا سید اقرار حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ رسانہ میں ایک آٹھ سالہ بچی کے ساتھ عصمت ریزی اور اس کے بعد اس کو قتل کرنا قابل مذمت ہے اور ایک دل کو دہلانے کا واقعہ ہے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہیے کہ جو ملزمان اس کیس میں ملوث ہیں اور قصور وار پائے جائیںان کو پھانسی کی سزا دی جائے – انہوں نے کہا کہ کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرے گی انہوں نے دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہی ہر طرح کی زیادتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ شام اور فلسطین میں مسلمانوں پر ہو رہے مظالم کو بند کیا جائے دریں اثنا اس موقع پر تنظیم المومنین منڈی کی طرف سے بھی رسانہ میں معصوم بچی کی عصمت ریزی اور قتل کے خلاف مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہی زبر دست احتجاج کیا گیا – مظاہرین نے انصاف دو انصاف دومعصومہ کو انصاف دو کے نعرے لگائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر اس کیس کے ملزمان کی حکومت نے نشاندہی کی ہے تو ان کو سزا کیوں نہیں سنائی جاتی –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا