انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں نے کیا بانہال کا دورہ کیا اور ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کیا

0
0

ملک شاکر
بانہال؍؍انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں آنند جین نے اج بانہال کا دورہ کیا اور یہاں ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کیا۔ ان کے ہمراہ ڈی آئی جی ڈوڈوہ۔ کشتواڑ۔ رامبن رینج ڈاکٹر سنیل گپتا ، ایس ایس پی رامبن موہیتا شرما ، کمانڈنگ آفیسر بارہ راشٹریہ رائفلز کمانڈنگ آفیسر تربیس راشٹریہ رائفلز اور ڈی ڈی سی کونسلر امتیاز احمد کھانڈے موجود تھے۔اس موقع پر گرلز ہائیر سیکنڈری بانہال اور ہائیر سیکنڈری بوائز کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے اور تمام شرکاء کو ائی جی پی آنند جین نے پانچ پانچ ہزار روپئے کے انعامات سے نوازا۔ میٹنگ میں موجود عوامی نمائندوں نے اپنے عوام سے متعلق کئی معاملات کو آئی جی پی کی نوٹس میں لایا اور ان کے حل کی یقین دھانی پائی۔ بعد میں انسپکٹر جنرل آف پولیس آنند جین نے مرمت شدہ پولیس سٹیشن بانہال کا بھی افتتاح کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا