’اندراگاندھی نے کشمیرکوبچایا،شیخ عبداللہ کوبھی قابوکیا‘ مودی کا اندراگاندھی پر حملہ حیران کن اور سماج کے لئے مضحکہ خےز اور ناقابل قبول :پروفیسر بھیم سنگھ

0
0

لازوال ڈیسک

جموںنےشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور جموں وکشمےرمےں پندرہ برس تک رکن اسمبلی رہ چکے پروفےسربھےم سنگھ نے وزےراعظم نرےندر مودی اور بی جے پی کے محترمہ اندراگاندھی کے وزےراعظم رہتے ہوئے جمہورےت کو مضبوطی فراہم کرنے کے لئے ان کی سےاسی خدمات پر الزامات کو خارج کردےا۔انہوں نے کہاکہ 1971مےں پاکستان پر ہندستا ن کی تارےخی جےت منفرد ہے ۔ ےہ محترمہ اندرا گاندھی تھےں جن کے بنگلہ دےش کے لوگوں کی آزادی کے تئےں مضبوط عزم کی بدولت بنگلہ دےش وجود مےں آےا۔ےہ محترمہ اندرا گاندھی کی اصل جےت تھی جو اس وقت مرکز مےں کانگرےس حکومت کی قےادت کررہی تھےں۔ ےہ محترمہ اندرا گاندھی ہی تھےں جنہوںجموں وکشمےر کو پاکستان کی دشمنی کی تلوار سے بچاےا۔اانہوں نے1975 مےںکشمےر کے سخت گےر لےڈر شےخ عبداللہ کو قابو مےں کےا۔ 1977مےں جموں وکشمےر مےں قومی پرچم لہراےا گےا جب شےخ عبداللہ محترمہ اندرا گاندھی کے آشےرواد سے وزےراعلی بنے۔انہوں نے کہاکہ کشمےر کے لوگ قومی پرچم اور جمہورےت کے تئےں اس وقت تک پرعزم تھے جب تک جموں وکشمےر مےں اقتدار کی باگ ڈور نےشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے ہاتھ مےں نہےںآئی تھی۔انہوں نے کہاکہ ےہ محترمہ اندراگاندھی ہی تھےں جنہوں نے سری نگر کے سنٹرل لان مےں قومی پرچم لہراےا اور جموں وکشمےر مےں جمہورےت کی بحالی کے لئے مکمل حماےت کا اعلان کےا۔ےہ محترمہ اندرا گاندھی ہی تھےں جنہوں نے ہندستانی جمہورےت کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی قائم رکھنے کے لئے اےمرجنسی کا اعلان کےا۔بہرحال اس مےں کوئی شبہ نہےں کہ اےمرجنسی کے دوران کچھ غلطےاں بھی ہوئی ہےں۔ےوتھ کانگرےس نے، جس کے (بھےم سنگھ) سکرےٹری جنرل تھے، ہندستان کے خراب حال سماج کی فلاح و بہبود کے لئے پورے عزم کے ساتھ کام کےا۔آر اےس اےس جےسے کئی گروپ رضاکارانہ طورپر ےوتھ کانگرےس مےں شامل ہوئے،جس کا مےں (بھےم سنگھ) خودگواہ ہوںان مےں سے کئی مختلف رےاستوں مےں رکن اسمبلی بن چکے ہےں۔انہوں نے کہا کہ محترمہ اندرا گاندھی نے ملک مےں اس وقت اےمرجنسی لگائی جب پورے ملک کو کئی سےاستدانوں/کاروبارےوں سے خطرہ لاحق تھا اور ملک کی ٹرےنوں اور عوامی ٹرانسپورٹ نظام ٹھپ ہوگےا تھا۔ضروری اشےا کی قےمتےں کچھ ٹھگوں اور استحصال کنندگان کی وجہ سے آسمان کو چھو رہی تھےں۔ےہ محترمہ اندرا گاندھی کا بہت ہی ہمت والا کام تھا جب وہ شےخ عبداللہ کے جنازہ مےں شامل ہونے کے لئے قومی پرچم کے ساتھ پہنچےں۔وہ کئی دھمکےوں کے باوجود قبرستان بھی پہنچےں۔انہوں نے کہا کہ محترامہ اندرا گاندھی اےک ہےرو اور محبت وطن کی طرح مرےں جنہوں نے اپنی زندگی اپنی مادر وطن پر قربان کردی۔ وہ ہمےشہ ہماری ےادوں مےں زندہ رہےں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا