انجینئر رشی کلم نے برہمن سبھا اور سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ پران پرتشتھا منایا

0
0

کہاشری رام کے پیروکاروں کا طویل انتظار کا خواب حقیقت بن گیا ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ این سی پی کے قومی سکریٹری اور قومی ترجمان یوتھ ونگ انجینئر رشی کلم نے کہا کہ 22 جنوری کو ایودھیا میں شری رام مندر کے تقدیس کی تقریب کے پرمسرت موقع پر ہندوستان کے لوگ اس تقریب کو منانے کے لئے تیار ہو رہے ہیں۔ ریشی نے کہا کہ عام طور پر لوگوں اور شری رام کے پیروکاروں کا طویل انتظار کا خواب حقیقت بن گیا ہے۔ رشی نے مزید کہا کہ عوام رام راج واپس حاصل کرنے کے لیے پرامید ہیں اور امن کے دشمنوں سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔رشی نے کہا کہ مختلف مذاہب اور عقیدے سے تعلق رکھنے والے ہماری قوم کے صحیح سوچ والے لوگ بھی اس موقع پر شامل ہو رہے ہیں اور اس رنگا رنگ تقریب کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ریشی نے مزید کہا کہ پوری قوم کشمیر کے ایک دور دراز علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم لڑکی کے لیے شکر گزار ہے جس نے رام بھجن گا کر دوسرے مذہب کے لیے احترام کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے دوسرے مذاہب کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کی مثال قائم کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا