’انجینئر رشید کی ضمانت کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے ‘

0
0

جو افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں: فرزند اعجاز احمد
یواین آئی

سری نگر؍؍عوامی اتحاد پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ عبد الرشید شیخ عرف انجینئر رشید کی تہاڑ جیل سے رہائی کی افواہوں کے بیچ پارٹی نے اتوار کے روز کہا کہ انہوں نے موصوف لیڈر کی ضمانت کے لئے عرضی دائر کی ہے۔انجینئر رشید کے فرزند اعجاز احمد نے یو این آئی کو بتایا ؛’ہائی کورٹ میں دس روز قبل ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ ‘
انہوں نے کہاکہ ضمانتی درخواست پر کب سماعت ہوگی اس حوالے سے بھی ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔انجینئر رشید نے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں بارہ مولہ حلقہ سے بطور آزاد امیدوار جیت حاصل کی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو شکست دی تھی۔قبل ازیں اے آئی پی کے ترجمان فردوس بابا نے واضح کیا کہ انجینئر رشید کی رہائی کے حوالے سے جو افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔ان کے مطابق انجینئر رشید نے ضمانت کی خاطر دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انہیں رہا کر دیا جائے گا۔موصوف ترجمان کے مطابق امکان ہے کہ ضمانتی عرضی پر دو تین دنوں کے اندرا ندر فیصلہ آجائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر انجینئر رشید کی رہائی کے حوالے سے جو افواہیں گشت کر رہی ہیں وہ حقیقت سے کوسوں دور ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا