انجینئر اسحاق راہی ضلع کانگریس کمیٹی راجوری کے جنرل سکریٹری مقرر

0
0

کانگریس پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے کا یقین دلایا
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ ضلع راجوری کے صدر مقام پر کانگریس پارٹی کی طرف سے ایک اجلاس طلب کیا گیا۔اس اجلاس میں کانگرس پارٹی کے عہدے داران موجود ر۔وہیںہے اجلاس کی صدارت پی سی سی کے نائب صدر رویندر شرما نے کی۔ اس موقع پر ضلع راجوری کے کانگریس پارٹی کے انچارج جہانگیر میر ، ضلع صدر شبیر احمد خان ،پی سی سی جنرل سیکرٹری افتخار احمد خاص طور پر موجود رہے۔وہیںکانگریس پارٹی کے سبھی لیڈران نے پارٹی کے عہدے داران سے آنے والے پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی واحد ایک ایسی جماعت ہے جو ملک کے ہر پہلو کو سمجھتی ہے اور ملک کی سبھی لوگوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے۔ کانگریس پارٹی کے لیڈران نے کہا کانگریس کے دور اقتدار میں اتنے بڑے پیمانے پر بے روزگاری نہیں ہوئی جتنی آج ہے ۔
اس موقع پر کانگریس پارٹی کی جانب سے ضلع میں کچھ تقرریاں بھی کی گئی جس کے چلتے اسحاق راہی کو ضلع جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ یہ تقرری ضلع صدر شبیر احمد خان کی سفارش پر وقار رسول وانی صدر جے کے پی سی سی کی منظوری سے کی گئی ۔وہیںاسحاق نے اپنی تقرری پر وقار رسول وانی صدر جے کے پی سی سی، رمن بھلا کارگزار صدر جے کے پی سی سی، رویندر شرما سینئر نائب صدر جے کے پی سی سی، افتخار احمد جنرل سکریٹری جے کے پی سی سی اور شبیر احمد خان ضلع صدر کانگریس کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کانگریس پارٹی کو زمینی سطح پر مزید مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے کا یقین دلایا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا