کہاکلم بوزگام میں قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی پر قبضہ کر لیا ریونیو اتھارٹی خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر نیشنل یوتھ لیڈر اور قومی صدر یوتھ فارمرز آرگنائزیشن (این وائی ایف او) انجینئر رشی کلم نے ایک بار پھر جے کے یو ٹی انتظامیہ اور لیفٹیننٹ گورنر کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے ایل جی سے اپیل کی کہ نائب تحصیلدار کلم کے خلاف خصوصی تحقیقات کی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ کلم بوزگام میں قبضہ مافیا نے سرکاری اراضی پر قبضہ کر لیا ریونیو اتھارٹی خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ نائب تحصیلدار کلم کا تبادلہ کیا جائے کیوں کہ وہ آج تک لوگوں خصوصاً کشمیری مہاجرین کی حقیقی شکایات کو دور کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔