تقریب پر ۲؍ کتابوں کی رونمائی انجام دی گئی
جمیل انصاری
جموں؍؍انجمن فروغ اردو جموں کشمیر اور ناگراد ادبی سنگم کے اشتراک سے گلستان نیوز چینل کے ہال میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری زبان کی نامور شاعرہ ننسی چیتنا کی دو کتابیں’’ دوس ‘‘ اور’’ ہنومان چالیسا کے کشمیری ترجمے‘‘کی رونمائی انجام دی گئی ۔ تقریب کی صدارت جموں کشمیر کلچرل اکیڈیمی کے کلچرل آفیسر ڈاکٹر شہنواز چودھری نے کی۔تقریب میںانجمن فروغ اردو جموں اور ناگراد ادبی سنگم کی طرف سے ننسی چیتنا کو ایک ٹرافی اور شال پیش کیا گیا۔جن دیگر شخصیات کو شال اور اعزازات سے نوازا گیا اُن میں ریڈیو شاردا کے بانی اور ڈائریکٹر رمیش ہانگلو ، ڈاکٹر شہنواز چودھری ، گلستان نیوز جموں کی سربراہ پرینکا گپتا اور گلستان نیوزسرینگر کے لٹریری کاڈی نیٹر مجید مسرور شامل ہیں۔اجراء ہوئی کتابوں پراشوک گوہر نے مقالہ پیش کیا۔ننسی چیتنا نے اپنے خطبہ میں اپنے مرحوم شوہر کو یاد کیا اوراُن کی آتما کی شانتی کی دعا کی۔ انہوں نے ناگراد کے صدر اوتار کرشن نازاور انجمنِ فروغِ اردو کی صدر فوزیہ مغل کے ساتھ ساتھ سبھی مہمانان کا شکریہ بھی ادا کیا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض کشمیری زبان کے شاعر مجید مسرور نے انجام دئے ۔تقریب پر محفلِ مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔مشاعرے میں جن شعراء کرام نے اپنا منظوم کلام پیش کیا اُن میں سعیدالدین سعدی ، سنتوش شاہ نادان ، اشوک گوہر ، غلام علی پمپوش ، شمع بھلیسی ، رجنی بہار ،مجروح کھاگ،ڈاکٹر رمیش نیراش،ریاض خاکی،اے کے زوار، غلام نبی دلشاد ، چمن پنجوری ، جی کے بہار، ستیش سفیر ،راجندر آگو ش، یاسمین احد، دلدار موہن ، نینسی چیتنا ، اوتار کرشن ناز ، فوزیہ مغل ضیاء، اور مجید مسرورشامل ہیں۔