انتیسویں سڑک تحفظ ہفتہ کے دوران ڈگری کالج پونچھ میں منعقد ہوا سیمینار

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ 29ویں سڑک تحفظ ہفتہ کے پیشِ نظر پونچھ ڈگری کالج میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ایک سمینار کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے 18 طالبِ علموں نے سڑک تحفظ موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔وہیں مہمان خصوصی کے طور پر ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر موہن شرما نے شرکت کی ۔ انہوں نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کو منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہر گھر تک یہ پیغام پہنچایا جاسکے کہ جب بھی سڑک پر نکلیں اپنی حفاظت کو لازمی بنائیں ۔اسی لئے آج ہم نے یہاں اس پروگرام میں آپ بچوں کو مدعو کیا ہم آپ کے ذریعے لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ وہ سڑک کے قاعد و قوانین پر عمل پیرا ہوتے ہوئے سڑک پر گاڑی چلائیں انہوں نے بچوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیو کرنے کیلئے پہلے آپ کے پاس لائسنس ہونا ضروری ہے دوپہیہ گاڑی چلانے کے لئے ہیلمٹ کا استعمال کیا جائے ،سیٹ بیلٹ پہنی جائے اور اوورلوڈنگ سے بچا جائے ۔اس موقع پر اے آر ٹی او عبدالرحیم میر، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر شائد نعیم ،پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے ،سرفراز میر ،صابر حسین صابر بیٹا و دیگر کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔اس دوران جج کے طور پر گروندر سنگھ اور سید نیاز شاہ نے فرائض انجام دئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا