انتہا پسند تنظیمیں جموں و کشمیر کے تشخص کو مٹانا چاہتی ہیں

0
0

اگر دفعہ 35A کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی تو ریاست کے حالات بگڑ سکتے ہیں :سید مشتاق احمد بخاری

افتخار حسین شاہ

  • سرنکوٹ؍؍بلاک سیڑھی خواجہ میں نیشنل کانفرنس جماعت کی ایک میٹنگ زیر صدارت نائب صدر نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر سید مشتاق احمد بخاری کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔جس میں بلاک سیڑھی خواجہ کی نیشنل کانفرنس کی آکائی اور ڈیلیکیٹ حضرات نے شرکت کی۔میٹنگ میں نیشنل کانفرنس جماعت کے سابقہ ریاستی وزیر اور نائب صدر نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر سید مشتاق احمد بخاری نیکہا کہ پارٹی کو بلاک اور بوتھ لیول پر مضبوط کیا جائے تا کہ آنے والے وقت میں نیشنل کانفرنس جماعت مضبوط بن کر سامنے آئے۔مشتاق بخاری نے کہا کہ وقت کی اشد ضرورت ہے کہ نیشنل کانفرنس جماعت کے تمام ڈیلیکیٹ حضرات لوگوں کی پریشانیوں اور مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک جٹ ہو کر کام کریں تاکہ کسی بھی رکن کو ڈیلیکیٹ سے کوئی بھی ناراضگی نہ ہو بلکہ ان لوگوں کے مسائل آسانی سے حل ہوں۔موصوف نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جماعت پوری ریاست میں مضبوط ہے اور اس تنظیم کو ہم سب نے مل جل کر بوتھ لیول اور پنچایت لیول پر مضبوط کرنا ہے اور نیشنل کانفرنس کے منشور کو گھر گھر پہنچانا ہے اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں نیشنل کانفرنس جماعت کے ساتھ جوڑنا ہے اور لوگوں کے شکوے اور شکایات کو دور کر نا ہے تا کہ لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں نیشنل کانفرنس جماعت سے جھڑ سکیں۔بخاری نے کہا وہ سبھی بلاکوں میں جائیں گے اور بلاکوں کے ڈیلیکیٹ حضرات سے میٹنگ کریں گے اور پارٹی کو مظبوط کرنے پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔سرنکوٹ اسمبلی حلقہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس جماعت یہاں پر مضبوط ہے اور اس پارٹی کے جان نثاروں کو میں سلام پیش کرتا ہوں اور آئندہ بھی ان سے یہی توقع رکھتا ہوں کہ یہ پارٹی کی مضبوطی کی لئے کام کریں گے۔ انہوں نے مزید آرٹیکل 35A کے متعلق لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند تنظیمیں جموں و کشمیر کے تشخص کو مٹانا چاہتی ہیں جو کہ ایک سنگین مسلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر دفعہ 35A کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی تو ریاست کے حالات بگڑ سکتے ہیں جو کہ پہلے سے ہی مخلوط سرکار کی مہربانیوں سے ابتر ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی عوام کو دفعہ 35A کے تحفظ کیلئے متحد ہو کر ریاست کے تشخص کو بچانے کی ضرورت ہے۔ اس موقعہ پر میٹنگ میں حمید رانا،خواجہ محمد شفیع،خواجہ معشوق احمد، محمد دین ملک اور شیراز ملک نے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا