سید نیاز شاہ
پونچھ جموں و کشمیر کے ماڈل گاﺅں کھنیتر جہاں ضلع ہیڈ کوارٹر سے لگ بھگ دس کلومیٹر کی مسافت ہے اور نجی گاڑیوں کا کرایہ تیرہ روپئے ہے لیکن ڈرائیوروں کی من مانی اتنی رعروج پر ہے کہ عوام سے پندرہ روپئے کرایا وصول کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ خاموش ہے ۔اس ضمن میں گاﺅںکا ایک وفد چوکیدار باغ حسین کی قیادت میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے ملاقی ہوا جہاںلوگوں نے کہا کہ اس وقت پونچھ سے کھنیتر 13 روپے کرایہ انتظامیہ نے مقرر کر رکھا ہے مگر سبھی ڈرائیور کنڈیکٹر حضرات اپنی مرضی سے 15 روپے عوام سے حاصل کر رہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے اسی وجہ سے ہم ڈی ڈی سی پونچھ اعجاز اصد سے ملے اور انکو کو بتایا کہ اے آر ٹی او دفتر سے جاری لسٹ کے مطابق کرایہ 13 روپے ہے تو 15 کیوں وصول کیا جا رہا ہے ۔وہیںڈی سی موصوف نے یقین دہانی کروائی کہ اس مسئلہ کا جلد حل کیا جائے گا۔