انتظامیہ اسٹیٹ لینڈ پہ جاری حکم نامے کو واپس لے۔ میاں شیراز ازہری

0
0

راجوری کے ڈھانگری واقعات پہ گہرے دکھ کا کیا اظہار

سرفرازقادری

مینڈھر//گاؤں گورسائی کے سول سوسائٹی سے وابستہ کارکنان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سرپنچ حلقہ موہری گورسائی میاں شیراز احمد ازہری منعقد کیا گیا جہاں چوہدری محمد شبیر اور علاقائی لیڈران کی جانب سے بڑے پیمانے پر مسائل پہ غور وفکر کیا گیا. میٹگ کے بعد احتجاج کے ذریعہ اپنی بات لیفٹیننٹ گونر تک اپنی بات پہونچائی گئی خاص طور پہ سرکار کی جانب سے سٹیٹ لینڈ کے مدعے پہ عوام میں پھیلی بیچینی کو لیکر تمام لیڈران نے اظہار خیالات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گونر انتظامیہ سے آرڈر واپس لینے کی مانگ کی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینئر لیڈر میاں شیراز ازہری نے کہا کہ میڈیا میں گردش کر رہی ان خبروں سے عوام میں حد درجہ بیچینی کا شکار ہے اورحکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کو مزید بیچینی میں مبتلا نہ کرے اور حراساں کرتے ہوئے مزید نفرت پیدا نہ کی جائے بلکہ عوام کے لئے اچھے منصوبے منظر عام پہ لاتے ہوئے عوام کا دل جیتنے کی کوشش کرے. ازہری نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا مشترکہ ملک ہے اور اس کی سرحدوں کی حفاظت یہاں کے ہر باشندہ نے کرتے ہوئے اپنی عقیدتوں کے نزرانے پیش کرتے ہوئے اس کی حفاظت کو اپنے ایمان کا جز سمجھا ہے انہوں نے کہا کہ ایک مومن کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنے وطن سے حد درجہ محبت کرے. شیراز ازہری نے کہا کہ باہری طاقتیں ہمارے ملک کو کمزور کرنے میں لگی ہیں جنکا ہم سب نے ملکر مقابلہ کرنا ہوگا ازہری نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حکومت کچھ ایسی پالیسیاں اور پروگرام منظر عام پہ لائے جن کے ذریعہ عوام کے دل جیتے جا سکیں انہوں نے فریڈم فائٹر اور سابق وزیر اعلی جموں وکشمیر شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ عوام جموں کشمیر ان سے کیوں والہانہ محبت کرتی ہے؟ کیوں کہ انہوں نے عوام کو Land to Tiller Act لاتے ہوئے عوام کو زمینیں دے کر بسانے کا کام کیا تھا لہذا موجودہ حکومت کو بھی ایسے ہی قوانین منظر عام پہ لاتے ہوئے عوام کو چھت فراہم کرنی چاہئے اور عوام کے کھوئے بھروسا کو دوبارہ بھال کرنا چاہئے. اجلاس میں تمام حاضرین نے راجوری ڈھانگری میں پیش آئے واقعات پہ دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور تمام غمزدہ پریواروں کے ساتھ اظہار ہمدردی پیش کی. اس موقع پر عوامی حقوق کے تحفظ کے لئے سیول سوسائٹی کے نام سے ایک غیر سیاسی تنظیم بنائی گئی جو کہ تعلیمی و علاقائی تعمیر ترقی, آپسی بھائی چارہ کے قیام گاؤں سطح پہ عوامی درپیش مسائل کے ازلہ کے لئے کام کرے گی جس کے چئیرمین کے طور پہ میاں شیراز احمد ازہری کو قائم کیا گیا فاریسٹر اسحاق کالس کو نائب چیرمین بنایا گیا آفتاب حسین شاہ ریٹائرڈ نائب تحصیلدار ترجمان اعلی حوالدار محمد شبیر کوآرڈینیٹر پنچایت ٹاویں جاوید حسین شاہ (پنچ) کوآرڈینیٹر پنچایت موہری گورسائی چوہدری محمد بشیر سرپنج پھامڑہ ناڑ کوآرڈینیٹر پنچایت پھامڑہ ناڑ حاجی محمد رشید آرگنائزر ممتاز احمد مغل سیکریٹری, ذولفقار چوہدری جائنٹ سیکریٹری محمد رشید عرف بھٹو جوائنٹ سیکریٹری عبدالغنی جوائنٹ سیکریٹری حاجی محمد اقبال آرگنائزنگ سیکریٹری حاجی محمد نثار آرگنائزر سید نزیر حسین شاہ آرگنائزنگ سیکریٹری کے طور پہ عہدے دیتے ہوئے ذمہ دایاں دی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا