انتخابی نشانی گھڑی سے محروم ہوئی اجیت پوار کی این سی پی

0
0

یواین آئی

ممبئی؍؍اجیت پوار کی این سی پی اپنی انتخابی نشانی گھڑی سے محروم ہوئی ہے اوو لوک سبھا انتخابات میں اجیت پوار کی این سی پی کوایک بڑا دھچکا لگا ہے۔لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں انکی پارٹی انتخابی نشان گھڑی کا استعمال نہیں کر سکے گی۔آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ اب اجیت پوار کی پارٹی کو لکشدیپ میں گھڑی کا نشان نہیں ملے گا۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اجیت پوار گروپ کی طرف سے دیر سے درخواست جمع کرانے کی وجہ سے پہلے مرحلے میں گھڑی کا نشان استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ لکشدیپ میں لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹنگ مرحلہ وار ہو گی۔مہاراشٹر اور ناگالینڈ میں انھیں گھڑی کا نشان ملا ہے۔ لیکن اسکے علاوہ انہوں نے درخواست دی تھی 2024 کے عام انتخابات میں انھیں گھڑی کا نشان دیا جائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قانون ہے کہ سمبل آرڈر کے پیراگراف 10 کے مطابق مشترکہ نشان کی درخواست پر انتخابات کے نوٹیفکیشن کے بعد تیسرے دن کے اندر ہی غور کیا جائے گا۔
اجیت پوار گروپ نے 24 مارچ کو درخواست دی تھی اور 20 مارچ کو پہلے مرحلے کے انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ ایک دن کی تاخیر کی وجہ سے اجیت پوار کو پہلے مرحلے میں گھڑی نہیں ملے گی۔چونکہ لکشدیپ انتخابات پہلے مرحلے میں ہو رہے ہیں، اس لیے وہاں کوئی گھڑی کا نشان نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ اجیت پورا جولائی 2023 این سی پی سے الگ ہو گئے تھے۔اس کے بعد الیکشن کمیشن نے اکثریت کی بنیاد پر اجیت پوار کی این سی پی کو گھڑی کا نشان دیا۔ جبکہ شرد پوار کے گروپ کو توتاری کا نشان ملا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کی دوڑ میں اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ونکہ وقت پر درخواست داخل نہیں کی گئی تھی، اجیت پوار پر گھڑی کی علامت استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔اجیت پوار کی این سی پی اجیت پوار مہاراشٹر میں 4-6 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ مہاوتی سیٹوں کی تقسیم میں اجیت پوار کو 5 سے 6 سیٹیں ملیں گی۔ ماول، شرور، بارامتی، رائے گڑھ اور پربھنی میں 5 نشستیں شامل بتائی جاتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا