انتخابی اخراجات کے مبصر نے رامبن میں اسٹرانگ روم، آر او آفس کا معائنہ کیا

0
0

رہنما خطوط کی تعمیل پر زور دیتے ہوئے اسٹرانگ روم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
رام بن؍؍ عام انتخابات قانون ساز اسمبلی (جی ای ایل اے) 2024 کی نگرانی کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، انتخابی اخراجات کے مبصر سلیکھ چند جین نے آج ضلعی انتظامی کمپلیکس، رامبن کے اندر واقع اسٹرانگ روم کی سیکورٹی اور انتظام کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایکسپینڈیچر آبزرور کے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر عبدالجبار اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ مبصر نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط کی تعمیل پر زور دیتے ہوئے اسٹرانگ روم کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وہیںاخراجات کے مبصر نے اسمبلی حلقہ 54 رامبن کے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ضروری معلومات حاصل کی اور دفتر کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ انہوں نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ای سی آئی کے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
سلیکھ چند جین نے انتخابی عمل کے دوران افسران کو مکمل تعاون اور رہنمائی کا یقین دلایا۔ انہوں نے اسمبلی حلقوں،رامبن اوربانہال میں انتخابات کے ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے مناسب رپورٹنگ اور موثر کارروائیوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا