نئی دہلی؍؍دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں اتوار کی صبح ایک چار منزلہ عمارت میں لگی شدید آگ کے عدالتی جانچ کا حکم دیا ہے اور ہلاک شدگان کے گھروالوں کو دس لاکھ اور زخمیوں کے گھروالوں کو ایک لاکھ روپے بطور امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعلی نے کہا کہ اس معاملے میں جو بھی قصوروار ہوگا اسے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔مسٹر کیجریوال نے صبح جائے وقوع کادورہ کرے ہلاک شدگان کے گھروالوں کو دس دس لاکھ اور زخمیوں کے گھروالوں کو ایک ایک لاکھ روپے بطور مدد دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد ایل این جے پی جاکر زخمیوں سے ملاقات کی۔انہوں نے یہاں ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کرکے زخمیوں کا احوال معلوم کیا اور کہا کہ زخمیوں کے علاج کا خرچ دہلی حکومت اٹھائے گی۔اس شدید حادثے میں اب تک 43افراد کی موت ہوچکی ہے اور جھلسے لوگوں کو رام منوہر لوہیا ،ہندر راو اسپتال ،صفدرجنگ ،لیڈی ہارڈنگ اور لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔