امیر شریعت کرناٹک سے مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کی ملاقات!

0
0
بنگلور،//امیر شریعت کرناٹک حضرت مولانا صغیر احمد خان رشادی صاحب مدظلہ (مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور) سے حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب مدظلہ (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و سرپرست مرکز تحفظ اسلام ہند)نے اپنے سفر بنگلور کے دوران دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور حاضر ہوکر خصوصی ملاقات کی اورملک و ملت کو درپیش متعدد اہم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر محمد فرقان،آرگنائزر حافظ محمد حیات خان، اراکین محمد فیض، مولانا اسرار احمد قاسمی وغیرہ خصوصی طور پر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا