امیت کپور نے بی جے پی لیڈران کو تنقید کا نشانہ بنایا

0
0

کہا اسمارٹ میٹر وںاور پری پیڈ میٹروں کے معاملے میں لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈوگرہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر امیت کپور نے، جو سمارٹ میٹروں کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، آج کہا کہ سمارٹ میٹر کا مسئلہ جموں و کشمیر کے ہر گھریلو مسئلہ ہے اور ان کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ سمارٹ میٹر ہٹائے نہیں جاتے۔ انہوں نے بی جے پی لیڈروں پر ایل جی کے ساتھ فکسنگ کا الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ ان لیڈروں نے ایل جی سے ملاقات کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ سمارٹ میٹر کا مسئلہ تقریباً حل ہو چکا ہے اور پری پیڈ میٹر نہیں لگائے جائیں گے۔ امیت کپور نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کے سینئر لیڈر شام لال شرما اور دیگر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جنہوں نے ایل جی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ سمارٹ میٹر کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور پری پیڈ میٹر اب نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان لیڈروں کو نہیں معلوم کہ جب سمارٹ میٹر لگائے جائیں گے تو ان میں پری پیڈ میٹر بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ سمارٹ میٹر اور پراپرٹی ٹیکس کا ہے اور جہاں تک ٹول پلازہ کا تعلق ہے،یہاںکوئی ٹول پلازہ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ خود بی جے پی لیڈروں نے کہا ہے کہیوٹی میں کوئی ٹول پلازہ نہیں ہے۔ کپور نے کہا کہ لوگوں کی توجہ سمارٹ میٹر کے معاملے سے ہٹانے کے لیے بی جے پی نے ٹول پلازوں کا مسئلہ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرور سے دو کلومیٹر دور ٹھنڈی کھوئی میں ٹول پلازہ بنایا جا رہا ہے جو جلد تیار ہو جائے گا۔ کپور نے کہا کہ اگر یوٹی میں ٹول پلازے نہیں تھے تو جموں و کشمیر میں ٹول پلازے لگا کر لوگوں کا خون کیوں چوسا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا