ےو اےن اےن
ممبئی //امیتابھ بچن ہفتہ کے روز ایک طرف 70 کروڑروپے کا انکم ٹیکس جمع کرنے کی خبر کو لے کر سرخیوں میں آئے، تو ان کو لے کر ایک دوسری خبر ا?ئی، جس میں کہا گیا کہ انہوں نے بونس کی مانگ کو لے کر پرچم بلند کیا ہے۔ امیتابھ بچن کو یہ بونس شاہ رخ خان کی کمپنی ریڈچلی سے چاہئے، جس کی پچھلی فلم بدلہ میں امیتابھ بچن اہم کردار میں تھے۔اس فلم کو لے کر گزشتہ کئی دنوں سے امیتابھ بچن اور ریڈچلی کے مالک اور بدلہ کے پروڈیوسرکی حیثیت سے شاہ رخ خان کے درمیان مستی والی نوک جھوک چل رہی ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر تقریباً 87 کروڑ کا کاروبار کر چکی ہے۔ اس کامیابی پر امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر پروڈیوسر کی حیثیت سے شاہ رخ خان سے پار ٹی کا مطالبہ کیا، تو شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن سے پارٹی کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی امیتابھ بچن کو دینی چاہئے اور وہ اس پارٹی کی امید میں روز جلسہ (امیتابھ بچن کا بنگلہ) پہنچ جاتے ہیں۔ اب امیتابھ بچن نے ایک بار پھر شاہ رخ خان کو خطاب کرتے پوسٹ میں کہا ہے کہ ان کو فلم کی کامیابی کے بعد انہیں بونس دینا چاہئے۔ بچن چاہتے ہیں کہ شاہ رخ خان کی کمپنی فلم کے فنکاروں اور تکنیکی ماہرین کو ملا کرپوری ٹیم کے لئے بونس دیاجائے۔ بگ بی اب بھی پارٹی کے انعقاد کی درخواست پر قائم ہیں۔ سجائے گھوش کی ہدایت میں بنی اس سسپنس تھریلر فلم میں تاپسی پنو، امرتا سنگھ اور مانوکول کے بھی اہم کردار تھے۔