امن ہندوستان کے سب سے کم عمر تمغہ جیتنے والے بنے

0
0

پیرس، 10 اگست (یو این آئی) ہندوستانی پہلوان امن سہراوت پیرس اولمپکس 2024 گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں کانسہ کا تمغہ جیت کر ملک کے سب سے کم عمر تمغہ جیتنے والے بن گئے ہیں۔

امن سہراوت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کو پیرس 2024 ریسلنگ ایونٹ میں مردوں کے 57 کلوگرام فری اسٹائل میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔

امن نے 21 سال 24 دن کی عمر میں کانسہ کا تمغہ جیت کر یہ ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے ہم وطن بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ سندھو نے 21 سال، ایک ماہ اور 14 دن کی عمر میں ریو اولمپکس 2016 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی امن سمر گیمز میں ہندوستان کی سب سے کم عمر میڈل جیتنے والے بن گئے ہیں۔

ہندوستانی پہلوان نے کانسہ کے تمغے کے مقابلے میں پورٹو ریکو کے ڈیرین کروز کے خلاف زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ امن نے 13-5 کے شاندار اسکور سے میچ جیت لیا۔ میچ کے دوران انہوں نے شروع سے ہی جارحیت کا مظاہرہ کیا اور اپنے حریف کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اولمپکس میں کشتی میں یہ ہندوستان کا آٹھواں تمغہ بھی تھا۔ سشیل کمار اور روی کمار دہیا نے بالترتیب لندن اولمپکس 2012 اور ٹوکیو اولمپکس 2020 میں چاندی کے تمغے جیتے تھے۔ باقی چھ کانسہ کے تمغے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا