امسال سات لاکھ سیاح شہرہ آفاق پہلگام وارد ہوئے

0
0

یواین آئی

سرینگر؍؍جموں وکشمیر میں سیاحتی سیزن اس وقت پورے شباب پر ہے اور یومیہ سینکڑوں کی تعداد میں سیاح وارد کشمیر ہو رہے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امسال ابتک سات لاکھ سیاح پہلگام کی سیر وتفریح پر آئے جن میں 316غیر ملکی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ چونکہ پہاڑی علاقوں خاص کر سیاحتی مقامات پر برف و باراں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کے پیش نظر سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ کا امکان ہے۔دریں اثنا وادی کی سیر وتفریح پر آنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ جس قدر یہاں لطف موسم گرما میں سیر کرنے کو آتا ہے سرما میں برف کے نظارے اس سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر سال اس موسم میں یہاں آنے کی کوشش کریں گے۔ایک اور خاتون سیاح نے کہا کہ وادی صرف گرما میں ہی جنت نہیں ہے بلکہ سرما میں یہ جنت سے بھی بڑھ کر ہے۔انہوں نے کہا: ’زندگی میں پہلی بار برف دیکھی وہ بھی گلمرگ جیسے دنیا کے خوبصورت مقام پر اس سے اس جگہ کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ گئے‘۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے سرما میں وادی کے برف پوش سیاحتی مقامات کا نظارہ نہیں دیکھا سمجھ لو کہ اس نے دنیا میں کچھ بھی نہیں دیکھا۔موصوفہ نے کہا کہ ملک کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام سیاحوں کو چاہئے کہ وہ سرما میں وادی کی سیر کرنے کے لئے ضرور آئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا