لازوال ڈیسک
بشنا// امر فارم ولیج ٹکر سرو لوئر، بشنہ میں آج بھگوت کتھا پروگرام کے چھٹے دن، گنگادھر جی مہاراج، ایک نوجوان سنت اور شری دیواریکا ناتھ شاستری جی مہاراج کے بیٹے شرناگت نے کرشنا بجنوں اور ان کی تقریر سے شردھالوںاور دیگر شرکاء کو مسحور کر دیا۔وہیںشرکاء کی کثیر تعداد نے جن میں مرد و خواتین بھی شامل تھے نے مذہبی تقریر سنی۔ تمام دن شر دھالوں اور شرکاء کے لیے انتہائی جاذب نظر تھے۔گنگادھر جی مہاراج نے اپنے پرواچن میں بھگوان کرشن کے پیغام کو حرف بہ حرف عمل کرنے اور بچوں کو اچھے سنسکار دینے پر زور دیا۔
وہیں بھگوت گیتا ہی واحد ذریعہ ہے جو کسی کو صحیح سمت اور راستبازی کی طرف لے جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرم کو بچانے کے لیے بھگوت گیتا ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔شردھالوں مذہبی گفتگو اور کرشنا بجنوں سے مسحور ہو گئے۔اسٹیج کا انتظام پجنی شاستری شری آچاریہ راکیش جی نے کیا۔اس موقع پر موجود نمایاں افراد میں بھاگوت کتھا پروگرام کے آرگنائزر کیپٹن ریٹائرڈ شام سنگھ چڑک، آرگنائزر سوارن سنگھ چڑک کے چھٹے دن کے لنگر اور بہت سے دوسرے شامل ہیں۔