واشنگٹن، 13 اگست (یو این آئی) مشہور کاروباری شخصیت ایلن مسک نے کہا ہے کہ امریکہ کے لئے یہ ضروری ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ 2024 کے صدارتی انتخابات میں جیتیں۔
مسٹر مسک نے یہ باتیں پیر کو مسٹر ٹرمپ کے ساتھ براہ راست گفتگو میں کہیں۔ انہوں نے کہا ’’میرے خیال میں یہ واقعی اہم ہے کہ آپ ملک کی بھلائی کے لیے یہ الیکشن جیتیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے نشریات کے دوران مسٹر ٹرمپ کی گفتگو کو 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔
اسی دوران، امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی 2024 کی مہم ٹیم نے کہا ہے کہ مسٹر مسک اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرکے امریکہ میں جمہوریت کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔