واشنگٹن، 04 جولائی (یو این آئی) امریکی شہر فلاڈلفیا میں فائرنگ سے چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع منگل کے روز اے بی سی براڈکاسٹر کی مقامی شاخ نے دی۔
رپورٹ کے مطابق فلاڈلفیا کے کنگزونگ میں پیر کی دیر شب فائرنگ کے واقعے میں چار دیگر افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق مہلوکین میں ایک نوجوان بھی شامل ہے اور گولی باری کے فوراً بعد بلٹ پروف جیکٹ، رائفل اور ہینڈ گن سے مسلح مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔