امریکہ نے ترکی میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی

0
0

لازوال ویب ڈیسک

واشنگٹن، // امریکہ نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں بدھ کے روزہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے، جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Israel%E2%80%93United_States_relations
امریکی قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے کہا کہ امریکی صدارتی دفتر ‘وائٹ ہاؤس’ نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "میں انقرہ میں آج ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے اظہار تعزیت کرنا چاہتا ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ”ہمارے پاس ابھی تک حملے کے محرکات یا ذمہ داروں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں، لیکن ہم اس پرتشدد کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔”
قبل ازیں ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا تھا کہ سرکاری فضائی کمپنی TUSAS پر حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بعد میں کہا کہ مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے اور 22 دیگر زخمی

ہیں۔

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا