تہران، //امریکہ نے ایران سے فوجی کارروائیوں میں توسیع نہ کرنے اور خطے میں جاری بحران کو حل کرنے کی اپیل کی۔
شام میں ایران کے سفیر حسین اکبری نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے اس حوالے سے عرب ممالک کے وفد کے ذریعے ایران کو یہ پیغام بھیجا ہے۔
مسٹر اکبری نے لبنانی نیوز پورٹل العہد کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "تقریباً دس دن پہلے ہمیں یہ پیغام ملا جس میں امریکہ نے مشرق وسطیٰ کے پورے خطے میں بحران کے حل کے لیے کہا تھا۔” ایران نے اس پیغام کے جواب میں کہا کہ اس کے اتحادیوں کو اپنی تقدیر، اپنے لوگوں کی آزادی اور ان کی سیاسی آزادی کا تعین کرنے کا حق ہے۔