امریکہ میں سمندری طوفان ایان سے 70 سے زائد افراد ہلاک

0
0

یواین آئی

واشنگٹن؍؍ فلوریڈا اور شمالی کیرولینا میں سمندری طوفان ایان سے مرنے والوں کی تعداد 70 سے تجاوز کر گئی ہے۔اتوار کو این بی سی نیوز نے یہ اطلاع سرکاری اعداد و شمار اور اپنی رپورٹ کی بنیاد پر دی۔ این بی سی نے کہا کہ ہفتے کو طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 77 ہوگئی تھی اور یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔امریکی میڈیا نے جمعہ کو بتایا کہ فلوریڈا میں سمندری طوفان ایان سے کم از کم 45 ممکنہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔سمندری طوفان ایان بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فلوریڈا میں تباہی مچانے کے بعد جمعہ کو امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے ٹکرایا۔ اس کے بعد یہ ہفتہ کو جنوبی وسطی ورجینیا میں چلا گیا۔فلوریڈا کے ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر کیون گتھری نے جمعہ کو کہا کہ ریاست میں سمندری طوفان ایان سے ایک کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 20 غیر مصدقہ اموات کی تحقیقات جاری ہیں۔فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس کے مطابق بدھ کو ایان کے فلوریڈا پہنچنے کے بعد سے کم از کم 1100 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ طوفان کی وجہ سے ریاست کے 19 لاکھ لوگ اندھیرے میں رہنے پر مجبور ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق جمعہ کو جنوبی کیرولینا میں دو لاکھ سے زائد اور شمالی کیرولینا میں 1.38 لاکھ سے زائد بجلی کی کٹوتی سے متاثر ہوئے ہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن نے جنوبی کیرولینا میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سمندری طوفان ایان فلوریڈا کی تاریخ کا مہلک ترین سمندری طوفان ثابت ہوسکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا