امریکہ میں ایک ہندستانی سمیت چار افراد ہلاک

0
0

یو این آئی
نئی دہلی، یکم مئی (یو این آئی) امریکہ کی اوہائیو ریاست کے سنسناٹی شہر میں ایک ہندوستانی شہری سمیت چار افراد ہلاک کردئے گئے ہیں۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹر پیغام کے ذریعہ یہ اطلاع دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ “امریکہ میں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے مجھے بتایا کہ اتوار کی شام سنسناٹی میں چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔ مرنے والوں میں ایک ہندوستانی شہری شامل ہے جو امریکہ گیا تھا جبکہ تین دیگر ہند نژاد ہیں”۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ یہ نفرت سے متعلق معاملہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ “نیویارک میں ہمارے قونصل جنرل متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور وہ مجھے اس بارے میں مطلع کرتے رہیں گے ۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا