امریکن آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ نے پولیس ہسپتال جموں کے اشتراک سے مفت کینسر اسکریننگ اور آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

کینسر سے بچنے کی کلید ابتدائی تشخیص اور روک تھام ہے،کیمپ میں400سے زائدمریضوں کی اسکریننگ کی گئی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ عالمی یوم کینسر کے موقع پر امریکن اونکولوجی انسٹی ٹیوٹ جموں نے پولیس ہسپتال جموں کے اشتراک سے آج ڈی پی ایل جموں میں ایک مفت کینسر اسکریننگ اور بیداری کیمپ کا انعقاد کیا۔اس موقع پرآر آرسوین آئی پی ایس (ڈائریکٹر جنرل پولیس) نے اے کے چودھری، آئی پی ایس ،ایم کے سنہا، آئی پی ایس (اے ڈی جی پی ہیڈکوارٹرس/کوآرڈینیشن پی ایچ کیو جے اینڈ کے)،بھیم سین توتی، آئی پی ایس (آئی جی پیہیڈکوارٹرس/ٹیکنالوجی) ،ڈاکٹر میناکشی کوتوال، میڈیکل سپرنٹنڈ پولیس ہسپتال جموںکے ساتھ کیمپ کا افتتاح کیا۔وہیںکینسر اسکریننگ کیمپ میں، ڈاکٹر دیپک ابرول (سینئر کنسلٹنٹ ریڈی ایشن آنکولوجی)، ڈاکٹر ستیانکر گپتا (سینئر کنسلٹنٹ میڈیکل آنکولوجی)، ڈاکٹر سوربھی کدیار ( ایسوسی ایٹ کنسلٹنٹ بریسٹ آنکولوجی ) نے چار سوسے زیادہ مریضوں کی اسکریننگ اور معائنہ کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، ڈاکٹر نیرج بشنوئی، ریجنل سی او او ،اے او آئی نے کہا کہ کیمپ میں اسکریننگ ٹیسٹ کروانے کے علاوہ، ہم عوام میں جلد پتہ لگانے کے بارے میں آگاہی اور بیداری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کینسر سے بچنے کی کلید ابتدائی تشخیص اور روک تھام ہے۔ اس کیمپ کے ساتھ، امریکن اونکولوجی انسٹی ٹیوٹ کا مقصد لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور باقاعدہ اسکریننگ پر زور دینا ہے۔ وہیںکیمپ میں موجود افراد وی کیئر ویلفیئر سوسائٹی، روٹری انر وہیل کلب اور جنڈیال سبھا کے ممبران بھی موجود تھے۔وہیں اے او آئی اور ورلڈ کینسر کیئر ٹیم نے مفت ٹیسٹ اور خدمات جیسے میموگرافی، بون ڈینسیٹومیٹری، پیپ سمیر، پی ایس اے ، اور دیگر لیبارٹری ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ مفت او این سی کی پیشکش کی۔وہیںریحان حسینی ، فیسلٹی ڈائریکٹر اے او آئی جموں نے کہا کہ خطے میں کینسر کی دیکھ بھال میں جدید ترین ٹیکنالوجی لانے کی اپنی مسلسل کوششوں میں،اے او آئی جموں یونٹ میں ایک جدید ترین ریڈیو تھراپی مشین HALCYON E نصب کر رہا ہے اور یہ پورے جموں و کشمیر میں نصب کی گئی اس طرح کی پہلی مشین ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اے او آئی جموں کو آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور اے او آئی جموں میں اس اسکیم کے تحت باقاعدگی سے مفت علاج کروا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا